خبرنامہ انٹرنیشنل

جکارتہ کے مسیحی گورنر پر توہین اسلام کا مقدمہ چلایا جائے گا

جکارتہ : (ملت+اے پی پی) انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ کے مسیحی گورنر پر توہین اسلام کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیاء کی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ مسیحی گورنر پر توہین اسلام کا باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس مقدمے کو انڈونیشیا میں مذہبی آزادی کی صورت حال کے حوالے سے امتحان کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ عدالت کے ججوں کے ایک پینل نے مسیحٰی گورنر باسْوکی یحییٰ پْورنما کے وکلاء کی ایک درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چینی نژاد مسیحی گورنر پْورنما اپنے ایک متنازعہ بیان کی وجہ سے انسانی حقوق اور سرکاری ضابطوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔