خبرنامہ انٹرنیشنل

جہازمیں’’اللہ اکبر‘‘کیوں کہا؟۔۔۔لندن میںپاکستانی نژادکو10ہفتےکی سزا

لندن (آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو طیارے میں دوران پرواز بار بار ’’ اللہ اکبر‘ ‘کہنے اور لینڈنگ کے وقت ’’بوم‘‘ کہنے پر 10 ہفتے قید کی سزا سنادی گئی۔رواں سال یکم فروری کو پاکستانی نڑاد برطانوی شہری شہراز سرور دبئی سے برمنگھم ا?رہا تھا کہ دوران پرواز طیارہ ہوا کے دباؤ میں ا?کر اوپر نیچے ڈولنے لگا جس پر شہرازنے ’’اللہ اکبر‘‘ کہنا شروع کردیا جس سے جہاز میں سوار تقریباً ساڑھے 300 مسافر انتہائی خوفزدہ ہوگئے۔ شہراز سرور کو اس حرکت پر خوفزدہ اور ہراساں کرنے کے الزام میں برطانوی عدالت نے انہیں 10 ہفتے قید کی سزائی سنائی ہے۔سرکاری وکیل نے جرح کے دوران بتایا کہ شہراز نے 2 مرتبہ سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کردیا اور کھانا کیبن میں پھینک دیا، شہرازکو ایک موقع پر جب عملے نے بیٹھنے کا کہا تو اس نے انکا کردیا، اس کے علاوہ شہراز کی زور زور سے اللہ اکبر کی صدائیں لگانے سے طیارے میں موجود افراد شدید خوفزدہ ہوگئے۔ سرکاری وکیل کے مطابق جب طیارہ اترا تو اس نے زور سے ’’بوم‘‘ کہا جس پر انتظامیہ نے طیارہ لینڈ کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی اور شہرازکو گرفتار کرادیا۔