خبرنامہ انٹرنیشنل

جیٹ ایئرویز کی پرواز میں بم رکھنے کی اطلاع کے بعد مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا

احمدآباد:(اے پی پی) جیٹ ایئرویز کے ممبئی سے آحمد آباد آنے والے جہاز میں بم رکھنے کی اطلاع کے بعد مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ احمدآباد ائر پو رٹ پہنچتے ہی جہاز کی تلاشی کے بعد اسے کلیئر کردیا گیا ۔بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس جہاز پر 125 مسافر اور عملہ کے 6 افراد سوار تھے ۔ جیٹ ایئر ویز کے ترجمان نے بتایاکہ جہاز کی احمدآباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ ہوتے ہی تام مسافروں اور عملہ کو اتارلیا گیااور اسے الگ تھلگ جگہ پر لے جاکر مسافروں ،بیگز ،کارگو حصہ کی تلاشی لی گئی ۔ تاہم کچھ برآمد نہیں ہوا جس پر سیکورٹی اداروں نے تلاشی کے بعد اسے کلیئر کردیا۔