خبرنامہ انٹرنیشنل

حالیہ بیلسٹک میزائل تجربےفرضی جوہری حملےکی مشق تھے:شمالی کوریا

پیانگ یانگ: (اے پی پی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے جنوبی کوریا میں امریکی اڈوں پر فرضی جوہری حملے کی مشق تھے۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تجربات سپریم لیڈرکم جونگ ان کی خصوصی حکم پر کئے گئے اور انہوں نے ذاتی طور پر خود ان کا مشاہدہ کیا۔حکام نے کہا ہے کہ یہ میزائل تجربے جنوبی کوریا میں امریکی میزبانی کرنے والے فوجی اڈوں بندرگاہوں اور ائیر فیلڈ پرفرضی جوہری حملے کی مشق تھے۔ان تجربات کے لیے داغے گئے راکٹوں پر وارہیڈز نصب تھے تاہم وہ جوہری مواد کے بغیر تھے۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر شمالی کوریا کے ان تازہ راکٹ تجربات کی مذمت کی گئی ہے۔