خبرنامہ انٹرنیشنل

حج اور عمرہ زائرین کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ

حج اور عمرہ

حج اور عمرہ زائرین کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی حکومت نے عمرہ معتمرین اور عازمین حج کو مقدس فریضے کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے اسمارٹ اپیلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ معتمرین اور عازمین حج کے لیے ایک ایپلی کیشن تیار کی جارہی ہے تاکہ انہیں حج و عمرہ کی بروقت معلومات مل سکیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیے جاسکیں۔
عازمین حج کو فراڈ سے بچانے کیلیےایس ایم ایس سروس کا آغاز
حج ایپ پر اہم معلومات مہیا کی جائیں گی جس میں بیرون ملک کے لائسنس یافتہ حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست اور تفصیلات موجود ہوں گی تاکہ متعلقہ ممالک کے عازمین حج ان سے رابطہ کرسکیں۔ علاوہ ازیں اس ایپ میں مملکت کی جانب سے معتمرین اور عازمین حج کے لیے پیش کردہ خدمات اور سہولیات کی تفصیلات بھی مہیا ہوں گی۔ یہ ایپلی کیشن تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے رواں سال رمضان المبارک یا حج کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔