خبرنامہ انٹرنیشنل

حرمِ مکی، مطاف صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص

مکہ ۔ 25 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے کے سکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین کے مشیر، مکہ مکرمہ کے گورنر اور اور مرکزی حج کمیشن کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایت جاری کی ہے کہ جمعرات کے روز سے لے کر حج کے سیزن کے اختتام تک مسجد حرام کا صحن (مطاف) صرف طواف کرنے والوں کے لیے مخصوص ہوگا۔سکریٹریٹ کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ “مکہ کے گورنر نے مطاف کے صحن کو صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص کرنے کی ہدایت جاری کی ہے”۔ایک دوسرے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ “نمازیوں کو حرم کے اندرونی حصوں ، نئی توسیع اور بالائی منزلوں پر منتقل کیا گیا ہے۔