خبرنامہ انٹرنیشنل

حزب اللہ لبنان کے سیاسی بحران کی ذمہ دار ہے: سعودی عرب

حزب اللہ لبنان کے سیاسی بحران کی ذمہ دار ہے: سعودی عرب
ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ عدیل الجبیر نے فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے سابق وزیرِ اعظم سعد حریری سے زور زبردستی نہیں کر رہے۔ وہ اپنی مرضی سے یہاں قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے حزب اللہ اور ایران کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ لبنان کے سیاسی بحران کی ذمہ دار حزب اللہ ہے۔ تنظیم نے لبنانی حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ حزب اللہ ایران کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، جسے وہ خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ عدیل الجبیر نے مزید کہا کہ حزب اللہ حوثی باغیوں کی مدد کر کے یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور حالات کو خراب کرنے میں ملوث ہے۔