خبرنامہ انٹرنیشنل

حقانی نیٹ ورک سےمتعلق جان کیری اورپنٹاگون کےبیان میں تضاد نہیں، کربی

امریکی محکمہ خارجہ:(اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر حقانی نیٹ ورک کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سےامریکی وزیر خا رجہ جان کیری اور پنٹاگون کے بیانات میں تضاد نہیں ہے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دیگر دہشت گروپ اس وقت بھی خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک خطرہ ہیں اور اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ میں انہوں نے کہا کہ جان کیری کے حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رابطوں کا علم نہیں ہے ۔ اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرنا ہوگا ۔