کابل: افغانستان پر انتہائی اثررسوخ رکھنے والے معروف عسکری گروہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اس بات کی تصدیق ان کے بیٹے سراج الدین حقانی جو افغان طالبان کے نائب امیر بھی ہیں کی جانب سے جاری بیان میں کی گئی.
افغانستان کےخبررساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق وہ گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے سے منظرعام سے غائب تھے جبکہ اس سے قبل 2015 میں بھی ان کے انتقال کی خبریں موصول ہوئیں تھیں۔
خیال رہے کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے عسکری گروہ کی عملی سربراہی 2001 میں اپنے بیٹے سراج الدین حقانی کے سپرد کردی تھی۔