خبرنامہ انٹرنیشنل

حلب میں تازہ فضائی حملوں میں 32 افرادہلاک

شام:(اے پی پی)شام میں جنگ بندی سے متعلق روس امریکا معاہدے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، شامی فوج کامعاہدے سے علیحدگی کا اعلان، حلب میں تازہ فضائی حملوں میں 32 افرادہلاک، اقوام متحدہ کا امدادی قافلہ بھی زد میں آگیا۔ امریکا روس معاہدے کے بعد 12 ستمبر سے شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا تھا۔ معاہدہ برقراررہنے کی صورت میں مشترکہ کارروائیوں کی جانی تھیں۔ معاہدے کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ اس سے قبل شام نے معاہدے سےالگ ہونےکااعلان کیا تھاجس کے بعدحلب سمیت باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر بمباری جاری ہے۔ تازہ فضائی حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوگئے اوراقوام متحدہ کےامدادی قافلے کو بھی نشانہ بنایاگیا۔ اس سے قبل شامی فوجی اڈے پرامریکی فضائی حملے میں 62 شامی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ جنگ بندی سے شام کی علیحدگی پرامریکا نےکہاہے کہ ہمارا انتظام روس کے ساتھ ہے،وہ اس کی وضاحت کرے۔ معاہدے پردونوں ممالک کے مذاکرات آج دوبارہ ہونگے جس کے بعدسیز فائرپر پیش رفت سےمتعلق فیصلہ کیا جائےگا۔