خبرنامہ انٹرنیشنل

حملوں کے تدارک کے لیے مسلمان مناسب کوشش نہیں کر رہے، ٹرمپ

نیویارک ۔ 23 مارچ (اے پی پی) ری پبلکن پارٹی کی جانب سے متوقع امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسلمان بیلجیم میں ہونے والے بم دھماکوں جیسے حملوں کو روکنے میں مدد کے لیے مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فراہم کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ برطانیہ کے ایک ٹیلی وڑن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب وہ کوئی غلط چیز دیکھیں تو انہیں اس کی اطلاع دینی چاہیے، وہ ایسی اطلاعات نہیں دے رہے اور یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔