خبرنامہ انٹرنیشنل

حوثیوں کو یمن پرقبضہ نہیں کرنےدیں گے، عادل الجبیر

بیجنگ:(اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بیجنگ میں ایک غیرملکی ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے باور کرایا کہ حوثی ملیشیاؤں کو یمن پر کنٹرول حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حکومت کا دفاع کیا جائے گا۔ الجبیر نے ملیشیاؤں کو ہدایت کی کہ ان کے سامنے پْر امن حل کے تحت آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔چین میں بیجنگ یونی ورسٹی میں ایک لیکچر کے دوران عادل الجبیر نے اس جانب توجہ دلائی کہ امن بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے گیند ملیشیاؤں کے کورٹ میں ہے۔