خبرنامہ انٹرنیشنل

حوثیوں کے لیے اقوام متحدہ کی امداد ناقابلِ قبول ہے،سعودی عرب

اقوام متحدہ: (ملت آن لائن) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ کی مخالفت کردی جس کے تحت عالمی اداریکی جانب سے یمنی وزارت تعلیم کو 1.4 کروڑ ڈالر فراہم کیے جانے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ وزارت حوثیوں باغیوں کے زیر انتظام ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے کی جانب سے خطاب میں کہیگئی۔سعودی عرب نے کمیٹی کی رپورٹ پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا کے لیے اقوام متحدہ کی امداد بلا جوازہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔