خبرنامہ انٹرنیشنل

حوثی باغیوں کی مکہ مکرمہ پر حملے کی دھمکی

صنعاء:
یمن میں حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے زیرِ قبضہ ٹی وی چینل المسیرہ پر خطاب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب حوثی میزائلوں کی زد پر ہے جبکہ وہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں (ٹینکرز) کو نشانہ بنائیں گے۔

اپنے خطاب میں عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی کمپنیاں یا وہ ادارے جنہوں نے وہاں سرمایہ لگایا ہوا ہے، وہ اب خود کو محفوظ نہ سمجھیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حوثی باغیوں کے پاس ایسی جدید میزائل ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے وہ شمال میں سعودی دارالحکومت ریاض اور جنوب میں مکہ مکرمہ تک مار کرسکتے ہی

اسی خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ حوثی باغیوں کے قبضے میں یمنی بندرگاہ حدیدہ پر قبضے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اس اتحاد میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔