خبرنامہ انٹرنیشنل

حوثی باغیوں کے ساتھ شراکت ختم کر دی ہے، سابق صدرعبد اللہ صالح

حوثی باغیوں کے ساتھ شراکت ختم کر دی ہے، سابق صدر عبد اللہ صالح
صنعاء؛(ملت آن لائن) یمن کے سابق صدر علی عبد اللہ صالح نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے حوثی باغیوں کے ساتھ شراکت داری ختم کر دی ہے۔ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یمنی فوج اور عوام کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ یمنی ری پبلکن پارٹی نے حوثی باغیوں کی حماقتوں اور ایرانی ایجنڈے پر کام کرنے کی وجہ سے ان سے ہر قسم کی شراکت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ صنعاء میں فیصلہ کن معرکہ ہونے والا ہے جس میں حوثیوں کا مکمل طور پر صفایا ہوگا۔