خبرنامہ انٹرنیشنل

حوثی باغی الحدیدہ میں ہسپتالوں کو جنگی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن۔(ملت آن لائن)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یمن کے حوثی باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ الحدیدہ میں ہسپتالوں کو جنگی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ 22 مئی کو ایک ہسپتال کی چھت پر جنگجوؤں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ایمنسٹی نے اس مبینہ عمل کی سخت مذمت کی ہے اور شہریوں اور بیمار افراد کی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ عمل اس لیے بھی خطرناک ہے کیونکہ سعودی عسکری اتحاد کی طرف سےاکثر ہسپتالوں سمیت سویلین اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔