خبرنامہ انٹرنیشنل

خاتون اول میلانیا، زبردست!، ڈونلڈ ٹرمپ

خاتون اول میلانیا، زبردست!، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن:(ملت آن لائن) خاتون اول میلانیا، زبردست! یہ ہے ٹویٹ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنہوں نے وائٹ ہاؤس کو سجانے پر خاتون اول میلانیا کی تعریف کر دی اور ہر مہذب شوہر کی طرح اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے گُن گاتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی نئی مکین خاتون اول میلانیا نے روایت کے مطابق وائٹ ہاؤس کو کرسمس کے موقع پر سجایا ہے، انہوں نے اس کام کی نگرانی خود کی۔ کاریڈورز کی سجاوٹ سے لے کر ڈرائنگ رومز تک،ہر مرحلے پر وہ موجود رہیں۔ نا صرف وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ بلکہ کچن میں کوکیز کی تیاری میں بھی خاتون اول میلانیا کا حصہ ہے۔