خبرنامہ انٹرنیشنل

خاتون نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

خاتون نیوز اینکر

خاتون نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

حیدرآباد:(ملت آن لائن) بھارتی نیوز چینل کی اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نجی چینل سے وابستہ 36 سالہ رادھیکا ریڈی نے اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق رادھیکا ریڈی کے پرس سے ایک خط ملا ہے جس میں تحریر ہے ‘میرا دماغ میرا دشمن ہے‘، میری موت کا ذمہ دار کسی کو نہ ٹھہرایا ہے میں نے اپنی مرضی سے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نیوز اینکر نے خودکشی کی ہے یا ان کا قتل ہوا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لگتا یہی ہے کہ نیوز اینکر کسی پریشانی کا شکار تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ مس ریڈی نے ہفتے کی شب کام سے واپسی کے بعد ٹیرس کی چھت سے کود کر خودکشی کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا ریڈی نے اپنے شوہر سے 6 ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی اور 14 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ہمراہ والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ رادھیکا ریڈی کے ساتھ کام کرنے والے ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ نیوز اینکر نے گزشتہ روز نیوز بلیٹن بغیر کسی دباؤ کے پڑھا ایسا کچھ بھی نہیں لگ رہا اتھا انہیں کوئی ذہنی دباؤ ہے البتہ وہ اپنے گھر کی پریشانیاں لوگوں میں بیان نہیں کرتی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق نیوز اینکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ ان کے سر پر شدید چوٹیں اور ٹانگ میں فریکچر بھی ہوا ہے۔