خبرنامہ انٹرنیشنل

خدا “مودی” کو جہالت سے آزادی عطا کرے، راہول گاندھی

نئی دہلی:(آئی این پی)بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مودی کیلئے دعا کرتے ہیں کہ خدا انہیں جہالت سے آزادی عطا کرے۔بھارتی میڈیاکے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں کہاکہ مودی جی میں آپ کیلئے دعاکرتا ہوں’’ اساتوسا سدامیا تی سوما جیوترگامیا مرینورما امریتم گی! اوم شانتی شانتی شانتی‘‘مجھے جہالت سے صداقت کی طرف، ظلمت سے نور کی طرف، موت سے ابدی زندگی کی طرف لے چل۔ تمام ذی حیات مخلوق کے لئے امن ہو۔ راہول گاندھی نئی دہلی میں پارٹی کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مودی کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ مودی نے یہ دعوی کیا تھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی نے کسی بھی جماعت کی نسبت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ مودی نے کہا تھاکہ بی جے پی کو آزاد ہندوستان میں اس سے زیادہ مصائب برداشت کرنے پڑے تھے جتنے کہ برطانوی دوراقتدار میں کانگریس کو برداشت کرنے پڑے تھے۔