خبرنامہ انٹرنیشنل

خضرخان نےامریکی میڈیا پرمزید انٹرویوز دینےسےمعذرت کرلی

واشنگٹن:(اے پی پی) ڈیموکریٹک کنونشن میں اپنی جان دار تقریر سے شہرت حاصل کرنے والے کیپٹن ہمایوں کے والد پاکستان نژاد امریکی خضر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے مزید جوابات نہیں دے سکتے جو کہنا تھا کہہ دیا اب اس حوالے سے میڈیا پر مزید انٹرویوز نہیں دے سکتا، پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے والد خضر خان اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ جاری تھی۔واشنگٹن میں سی این این کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خضر خان کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا اب جواب کے بدلے جواب اور ٹرمپ کے ساتھ الفاظی جنگ مزید نہیں کروں گا، جو کہنا تھا کہہ دیا اب جو کرنا ہے سیاست دان کریں۔خضر خان نے مزید کہا کہ میں اپنی اور اپنے بیٹے کی عزت و وقار کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں، مخالفین کہہ رہے ہیں کہ امریکا چھوڑ دو، یہ میرا ملک ہے میں کہیں نہیں جاؤں گا، گزشتہ پچیس سالوں میں امریکا سے باہر نہیں گیا۔ایک سوال پر خضر خان کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا پر میرے انٹرویوز پر ہیلری کلنٹن کی مہم چلانے والوں کا کوئی کردار نہیں۔