خبرنامہ انٹرنیشنل

خطرہ ہے شمالی کوریا نیا میزائل تجربہ کریگا: امریکا

خطرہ ہے شمالی

خطرہ ہے شمالی کوریا نیا میزائل تجربہ کریگا: امریکا

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ نے نیا میزائل تجربہ کیا تو اس کیخلاف مزید اقدام ضروری ہوجائیگا جبکہ اسکے جوہری ذخیرے میں اضافے کیخلاف چوکنا رہنا ہو گا۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے رواں ہفتے بیلسٹک میزائل کے مزید ایک تجربے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتی ہیں کی ایسا نہ ہو، تاہم اگر ایسا ہوا تو پھر شمالی کوریا کے خلاف مزید اقدام ضروری ہوجائیگا۔ نکی ہیلی نے کہا کہ مہذب دنیا کو چاہیے کہ اپنا اتحاد برقرار رکھتے ہوئے شمالی کوریا کی جانب سے اس کے جوہری ذخیرے میں اضافے کے بارے میں چوکنا رہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سرحدی ہاٹ لائن بحال کر دی ہے۔ اس کے بعد سئیول میں آئندہ ماہ ہونے والے موسم سرما کے کھیلوں میں شمالی کوریا کی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔