خبرنامہ انٹرنیشنل

خفیہ ایجنسیوں کے ڈھانچے میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان ٹرمپ

واشنگٹن۔: (ملت+اے پی پی) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ترجمان نے خفیہ ایجنسیوں کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان سین سپائسر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ سے منسوب ایسی خبریں سو فیصد غلط ہیں۔ اعلان کے مطابق ٹرمپ کی اقتدار کی منتقلی سے متعلق تمام سرگرمیوں کا مقصد معلومات جمع کرنا ہے اور اس حوالے سے تمام بات چیت عارضی ہے۔