ریاض:(آئی این پی )خلیج تعاون کونسل نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو دہشتگرد قراردے دیا،لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری کہتے ہیں حزب اللہ کی شام اور یمن کے تنازع میں مداخلت مجرمانہ اور غیرقانونی عمل ہے۔ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،کویت،بحرین،عمان اور قطر پر مشتمل خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل عبدالطیف الزایا نی نے حزب اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک سے نوجوانوں کو بھرتی کرکے مسلح کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہا ہے ،گلف کونسل سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے حزب اللہ پر پابندی کا اقدام خطے اور خاص طور پر لبنان میں اس کے اثررسوخ کو کم کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے