خبرنامہ انٹرنیشنل

خواتین کم سےکم تین بچے پیدا کریں: ترک صدر

استنبول(آئی این پی)ترکی کے صدر رجب طیب ارودگان نے کہا ہے کہ ایسی خواتین جو ماں نہیں بننا چاہتی وہ نامکمل اور ان میں کمی ہے،خواتین کم سے کم تین بچے پیدا کریں،پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب خواتین کی حمایت کرتے ہیں اسے بچوں کی پیدائش میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقاستنبول میں ترکی ویمن اینڈ ڈیموکریسی ایسوسی ایشن سے خطاب کے دوران کہاکہ طیب ارودگان نے کہا کہ ایسی خواتین جو ماں نہیں بننا چاہتی وہ نامکمل اور ان میں کمی ہے،خواتین کم سے کم تین بچے پیدا کریں۔خواتین اور معاشرے میں ان کے کردار کے حوالے صدر ارودگان کے اس تازہ بیان کو ماضی میں خواتین کے بارے دیے گئے متنازع بیانات کے تناظر میں ہی دیکھا جا رہا ہے۔اس سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب ارودغان نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ مانعیتِ حمل کو مسترد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔ترکی کے سرکاری ٹیلی وژن پر براہِ راست خطاب میں انھوں نے کہا کہ مسلمان خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جانشیوں کی تعداد کو دگنا کریں گے۔رجب طیب اردوگان 12 برس ملک کے وزیرِ اعظم رہنے کے بعد اگست 2014 میں ترکی کے صدر بنے ہیں۔ان کی جماعت اے کے پارٹی اسلام پسند ہے اور ان کے زیادہ تر حامی بھی قدامت پسند ہیں۔صدر اروغان کے اپنے چار بچے ہیں اور انھوں نے عورتوں سے کہا ہے کہ وہ کم سے کم تین بچے پیدا کریں۔اس پہلے بھی وہ سنہ 2014 میں ایک شادی کی تقریب کے دوران مانعیت حمل کے خلاف بولے تھے اور اسے بغاوت قرار دیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عورت اور مرد برابر نہیں ہیں۔