خبرنامہ انٹرنیشنل

خودکش دھماکا خاتون حملہ آورنے کیا:عراقی وزیردفاع

بغداد:(اے پی پی) عراقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بغداد میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں سے ایک خودکش بم دھماکا ایک خاتون حملہ آور نے کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد کے پانچ علاقوں میں ہونے والے ان دھماکوں کینتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوئے۔ سب سے بڑے حملے کی ذمہ داری، جو ایک مارکیٹ میں کیا گیا، داعش نے قبول کر لی ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے ایک ہفتے کے دوران ہونے والے متعدد حملوں کے بعد سکیورٹی سروسز کی تنظیم نو کا مطالبہ کیا ہے۔