خبرنامہ انٹرنیشنل

خوشحالی کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے ،شی جن پھنگ

خوشحالی کے لیے

خوشحالی کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے ،شی جن پھنگ

بیجنگ(ملت آن لائن) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہاہے کہ پارٹی اور ریاستی اداروں کی زبردست اصلاحات کی قومی نشاۃ ثانیہ اور ہر لہاظ سے قدر خوشحال معاشرہ کی تعمیر کی تکمیل کے لیے زبردست اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار غیر کمیونسٹ پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی نے6فروری اور گزشتہ روز غیر کمیونسٹ پارٹیوں کے ساتھ دو اجلاس منعقد کیے۔ان اجلاسوں کے دوران سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارہ کے لیے ریاستی رہنمائوں اور رہنمائوں کے امید واروں کی فہرستوں کے علاوہ پارٹی اور سرکاری اداروں میں زبردست اصلاحات کے منصوبے اور اپنے فیصلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ دونوں فہرستیں ہفتے کو شروع ہونے والے اعلیٰ قانون ساز اسمبلی اور اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس کے دوران پیش کی جائیں گی۔اپنی تقریر میں شی نے کہا کہ پارٹی اور سرکاری اداروں میں سماجی ترقی ،سماجی پیشرفت اور عوامی ذریعے ہائے معاش کی بہتری کے ساتھ مسلسل اصلاحات کی جانی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات اس مقام پر نہیں پہنچ سکتی جہاں وہ ختم ہوجائیں بلکہ ان میں وقتاً فوقتاً ردوبدل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات سے اہم کاموں پر پارٹی قیادت کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ پارٹی اور حکومتی اداروں کی ردوبدل میں رابطے اور پارٹی کے نظم وضبط نظام اور سرکاری نگرانی سسٹم کو آگے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔