خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش نے ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، روسی خبر ایجنسی

ماسکو(ملت آن لائن)روسی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند جنگجو تنظیم داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

روسی لڑاکا طیاروں نے 28 مئی کو داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو شام کے شہر رقہ میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔

تاہم اب روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد نئے امیر کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔
ادھر عراق کے شہر موصل کو جنگجو تنظیم کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا جہاں عراقی فورسز نے گھمسان کی لڑائی کے بعد جنگجو تنظیم کو پسپا ہونے پر مجبور کیا جب کہ عراقی وزیراعظم نے موصل جا کر باقاعدہ طور پر فتح کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ عراق اور شام کے بڑے رقبے پر داعش نے جون 2014 میں قبضہ کرکے اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے جنگجو تنظیم نے شام و عراق میں کارروائیاں تیز کردی تھیں۔