خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش افغانستان میں فعال ہے:روس

ماسکو:(اے پی پی) روس نے کہاہے کہ شدت پسند تنظیم داعش افغانستان میں فعال ہے اورتنظیم اپنے دائرہ کار کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک توسیع دینے کی کوششیں کررہی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق یہ بات روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے کہاکہ شدت پسند تنظیم داعش افغانستان میں فعال ہے اورتنظیم اپنے دائرہ کار کو شمالی افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک توسیع دینے کی کوششیں کررہی ہیں۔طالبان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تنظیم کے جنگجو ملک کے کئی علاقوں میں لڑائی کا سلسلہ جاری رکھے گے تاہم جنوبی صوبہ ہلمند اورملحقہ علاقوں میں صورتحال زیادہ پیچیدہ ہوجائیگی جہاں کئی اضلاع پر پہلے سے ہی طالبان کا کنٹرول ہے۔طالبان شمال میں بھی نفوذپذیر ہیں اوران کی کوشش ہے کہ کئی صوبائی مراکز پر قبضہ کیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ روس افغانستان میں قیام امن میں سنجیدہ اورمصالحتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیارہے۔