خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش بھارت میں خفیہ گروہ تشکیل دینےکی کوشش کررہی ہے، عراقی سفیر

نئی دہلی: (اے پی پی) عراق کے سفیر نے کہا ہے کہ داعش بھارت میں خفیہ گروہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی سفیر فخری حسن آل عیسی نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنے ملک میں داعش کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لئے انتہاپسند گروہوں اور ان کے حامیوں پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ داعش کے حامی مختلف ممالک کی مالی مدد سے داعش کا اثر و رسوخ بڑھاتے ہیں اور ان کے لئے دہشت گرد بھی بھرتی کرتے ہیں۔ عراقی سفیر نے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کی کوششوں سے نوجوان انسانیت کی محبت سے دور ہوجاتے ہیں اور ان لوگوں کا سب سے بڑا مقصد نوجوانوں کو دہشت گردی کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔