کیلفورنیا:(اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے داعش جہاں بھی سر اٹھائے گی،اسکے پیچھے جائیں گے، روس کی شام میں کارروائی سے داعش کے خلاف جنگ کو فرق نہیں پڑے گا ۔ امریکی ریاست کیلفورنیا میں آسیان سمٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا وہ داعش کو لیبیا میں قدم جمانے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا امریکا اور اتحادی ممالک داعش کو ختم کر دیں گے ، شام کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا یہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے لئے بہتر ہے کہ وہ سیاسی تبدیلی میں مدد دیں ، انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے میونخ معاہدے پر عملدرآمد سے پتہ چلے گا کہ شام میں سیاسی تبدیلی ممکن ہے یا نہیں ۔