خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش سے جھڑپوں میں 3 ایرانی فوجی ہلاک

داعش سے

داعش سے جھڑپوں میں 3 ایرانی فوجی ہلاک

ایران(ملت آن لائن)ایران میں شدت پسند تنظیم داعش سے جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے 3 اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی بّری فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے بتایا کہ ایران کے جنوبی حصے میں ہونےو الی جھڑپوں کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے متعدد شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ 16 شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں پاسداران انقلاب کے 3 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جنرل محمد پاکپور کے مطابق یہ شدت پسند ایران کے مخلف شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔