خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش عراق وشام سےبھاگ رہی ہے، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن : (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش ، عراق و شام سے فرار ہو رہی ہے امریکی وزیر خارجہ نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شدت آنے سے پتہ چلتا ہے کہ داعش شام اور عراق سے بھاگ رہی ہے۔ سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اولاندو کلب میں فائرنگ ، فرانس کے شہر نیس کے واقعے اور ترکی کے استنبول ایئر پورٹ پر ہونے والے حملوں کو معمولی نوعیت کا قرار دیا اور کہا کہ ان واقعات سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ یہ گروہ اپنے مرکز میں مضبوط ہے بلکہ یہ حملے ، ایسے دشمن کی شکست کا نتیجہ ہیں جو خود کو مزید گھرا ہوا دیکھ رہا ہے۔جان کیری نے اس سوال کے جواب میں کہ لیکن عوام ایسا نہیں سمجھتے کہ داعش راہ فرار اختیارکر رہی ہے کہا کہ ممکن ہے بعض لوگ داعش کی پیروی کریں لیکن داعش جس کا گڑھ عراق اور شام میں ہے ، بہت دباؤ میں ہے اور یہ ایک حقیقت ہے۔