خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش نوادرات فروخت کر کے کروڑوں ڈالر کما رہی ہے، روس

ماسکو:(اے پی پی) روس نے کہاہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش شام اور عراق سے لوٹے گئے نوادرات کی غیرقانونی فروخت سے سالانہ بنیادوں پر ڈیڑھ سو سے دو سوملین ڈالر تک سرمایہ حاصل کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویتالی چرکین کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک مراسلے کے مطابق یہ تنظیم شام اورعراق میں واقع ساڑھے چار ہزار تاریخی مقامات سے عالمی اہمیت کے حامل قریب دس ہزار نوادرات چرا کر فروخت کر چکی ہے۔ اس مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ان ساڑھے چار ہزار مقامات میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دی گئی سات جگہیں بھی شامل ہیں۔ روسی سفیر کے مطابق ان نوادرات کی غیرقانونی فروخت ترکی کے ذریعے ہوتی ہے۔