خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش نےاہم کمانڈرعمرشیشانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

موصل:(اے پی پی):داعش نے اپنے اہم کمانڈر عمر شیشانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ، عمر شیشانی عراق کے شہر موصل کے جنوبی قصبے شرکت میں مارے گئے تھے۔داعش کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق داعش کی ویب سائٹ پر کی گئی، ویب سائٹ کے مطابق عمر شیشانی عراق کے شہر موصل میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ امریکا نے گزشتہ سال شیشانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔امریکی وزارت دفاع نے رواں برس مارچ میں عمر شیشانی کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پینٹاگون کے مطابق عمر شیشانی کی ہلاکت امریکی فضائی حملے کے نتیجےمیں شدید زخمی ہونے کے بعد ہوئی تھی۔ عمر شیشانی دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے فوجی مشیر تھے۔