خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش نےشمالی شام میں تقریباً 900 کْرد شہری اغوا کرلیے

دمشق۔ : (اے پی پی)داعش کے عسکریت پسندوں نے شام کے شمالی صوبے حلب میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تقریباً 900 کْرد شہری اغوا کر لیے۔ کْرد حکام اور شام میں سرگرم اپوزیشن کارکنوں کے مطابق اغوا کا یہ سلسلہ 31 مئی کوداعش کے بڑے مرکز مَنبِج کے خلاف پیشقدمی کے فوراً بعد شروع ہو گیا تھا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان یرغمالیوں کوداعش کے زیرِ قبضہ شہر الباب کے قریب رکھا جا رہا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق داعش کے عسکریت پسندوں نے الباب کے قریب دیہات میں گھروں پر دھاوا بول دیا تھا اور زیادہ تر مرد شہریوں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ ان کْرد شہریوں کو منبج کی طرف ایس ڈی ایف کہلانے والے کْرد اور عرب جنگجو یونٹوں کی پیشقدمی کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر اغوا کیا گیا ہے۔