خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش نے برسلز حملوں میں ملوث خودکش بمباروں بارے تعریفی مضمون شائع کردیا

دمشق :(اے پی پی) داعش نے برسلز حملوں میں ملوث خودکش بمباروں سے متعلق معلومات پر مبنی ایک تعریفی مضمون شائع کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مضمون سے واضح ہوتا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ایک بم ساز دہشت گرد پیرس حملوں میں بھی ملوث تھا۔ داعش کے آن لائن جریدے ’دابق‘ میں شائع ہونے والے مضمون میں یورپ میں مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تنظیم نے یورپ کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برسلز کے ہوائی اڈے اور ایک میٹرو اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملوں میں مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔