خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش نے تدمر میں تاریخی مورتیوں کے سرتوڑ دیے

دمشق(آن لائن)شام کے تاریخی شہر تدمر پر 10 ماہ تک قبضہ کرنے والی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘ نے اس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی پوری کوشش کرتے ہوئے شہر کے مرکزی نیشنل میوزیم میں رکھی گئی تاریخی مورتیوں کے سر توڑ دیے غیر ملکی میڈیاکے مطابق غیرملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تدمر پر داعش کے قبضے سے پہلے اور بعد کی تصاویر میں نمایاں فرق موجود ہے۔ داعش نے آثار قدیمہ کے تاریخی خزانے کی بری طرح توڑپھوڑ کی ہے۔ میوزیم میں بڑی تعداد رکھی مورتیوں میں سے بیشتر کو توڑ دیا گیا ہے۔ جب کہ تمام مورتیوں کے سر ہتھوڑوں کی مدد سے توڑے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ نے 10 ماہ تک تاریخی شہر تدمر پر قبضہ کیے رکھا تا ہم شام کی سرکاری فوج نے روسی فوج کی معاونت سے 27 مارچ کو داعش سے اس شہر کا قبضہ چھڑا لیا تھا۔ #/s#