ماسکو ۔ یکم اپریل (اے پی پی) دہشت گرد تنظیم داعش نے روسی علاقے داغستان میں خودکش بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ پولیس چوکی پر ہونے والے اس خودکش حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔انٹر نیٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں داعش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی تنظیم کے ایک رکن نے کی۔ یہ حملہ ایک ایسے موقعے پر ہوا ہے جب شامی فوج نے روسی فضائی مدد کے ذریعے تاریخی شہر پالمیرا پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ داعش اس علاقے پر گزشتہ برس جولائی سے قابض تھی۔