خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش نے شام اور اردن پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

دمشق :(اے پی پی) دہشت گرد تنظیم داعش نے شام اور اردن کے درمیان سرحد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بارے میں علان اس تنظیم کی نیوز ایجنسی عماق کے ذریعے کیا گیا۔ عماق نیوز ایجنسی نے اس حملے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک کار صحرائی علاقے سے ایک سرحدی چیک پوسٹ کی جانب تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شام سے متصل اردن کی سرحد پر کیے گئے اس حملے میں اردن کے 7 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔اس حملے کے بعد اردن نے کہا تھا کہ وہ آہنی ہاتھوں سے حملہ آوروں کو جواب دے گا۔