بغداد:(آئی این پی)شدت پسند تنظیم داعش نے موصل شہر کے 300 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد میں زیادہ تر فوجی، پولیس اہل کار تھے اس کے علاوہ مرنے والوں میںسرگرم کارکن اور شہری بھی ہیں۔ نیشنل موبیلائزیشن کے سرکاری ترجمان نے بیان میں بتایا کہ داعش کے دہشت گرد گروپوں نے موصل کے اندر 300 افراد کو قتل کر کے وہاں کے شہریوں کے خلاف نئی سفاکیت کا ارتکاب کیا ہے۔ داعش نے بغداد سے 405 کلومیٹر شمال میں واقع نینویٰ صوبے کے شہر موصل پر جون 2014 کو قبضہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں تنظیم کی دہشت گرد کارروائیوں کا سلسلہ عراق کے کئی دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔