خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کا اہم سرغنہ ابو سعد ارہابی مارا گیا، افغان فوج کا دعوی

کابل ۔ (ملت+اے پی پی) افغان فوجی حکام نے دہشت گرد تنظیم “داعش” کے لیڈر ابو سعد ارہابی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فوجی حکام نے دہشت گرد تنظیم “داعش” کے لیڈر ابو سعد ارہابی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ افغانستان میں متعین امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابو سعد ارہابی گزشتہ ہفتے کی شب کی گئی ایک امریکی فضائی کارروائی میں مارا گیا تھا۔ افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے مطابق، اس فضائی حملے میں داعش کے دیگر10جنگجو بھی ہلاک ہوئے جبکہ دو ٹھکانوں پر دھاوا بول کر گولہ بارود کے ایک بڑے ذخیرے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔