خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کا اہم کمانڈرامریکہ کوانتہائی مطلوب افراد میں شامل

واشنگٹن: (اے پی پی) عراق و شام میں سرگرم انتہاپسند گروپ داعش سے منسلک ایک اعلی عہدیدار گل مراد خلیموف کو امریکہ نے دنیا کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔مراد گل جو تاجکستان فوج کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار ہیں، وہ لوگوں کو داعش میں بھرتی کرنے کے ذمہ دار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے امریکہ نے تیس لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی ہے۔مغربی انٹلیجنس رپورٹوں کے مطابق گل مراد تاجکستان کی خصوصی فورسز کے سابق کرنل ہیں جنہوں نے امریکہ اور روس سے تربیت حاصل کی تھی، اب وہ داعش کی مسلح یونٹوں اور فوجی آپریشن کے انچارج ہیں۔گزشتہ ہفتے داعش کے عسکریت پسند ابو محمد العدنانی کی ایک فضائی کارروائی میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مراد گل کو داعش کے رہنما ابو بکر بغدادی کے بعد اعلیٰ ترین عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔کانگرس کے ارکان کے لیے انسداد دہشت گردی کے مشیر مائیکل ایس سمتھ نے کہا کہ “یہ بات داعش کی قیادت کے اپنے گروپ سے متعلق اس خواہش کو مزید اجاگر کرتی ہے کہ چاہیے کسی کا تعلق دنیا کے کسی بھی حصے سے ہو وہ داعش میں اہم عہدوں کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔