خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کا ترک شہر کارکامش پر مارٹرگولوں سے حملہ

انقرہ:(اے پی پی) شام میں داعش کے زیرِ کنٹرول علاقے سے ترک شہر کارکامش پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا، جس کے بعد ترک حکام نے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ داعش کے دہشتگردوں نے شامی علاقے سے ترک شہر پر مارٹر گولے فائر کیے، ترک شہر کارکامش پر مارٹر گولے گرنے کے بعد ترک حکام نے شہر خالی کرانا شروع کردیا ہے۔ شہریوں کے انخلاف کے لئے حکام نے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کردیا ہے۔