خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کا حصہ بننے والے سعودی کو 12 برس قید کی سزا

داعش کا حصہ بننے والے سعودی کو 12 برس قید کی سزا

ریاض (ملت آن لائن) سعودی عرب میں فوجداری کی خصوصی عدالت نے داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت اور داعش تنظیم میں شمولیت کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو 12 برس قید کی سزا سنا دی۔ملزم چار برس قبل سعودی عرب کے قائدین کو کافر قرار دینے والا لٹریچر بانٹ رہا تھا کہ حراست میں لے لیا گیا ، 12 برس تک ملک سے باہر جانے پر پابندی مقامی شہری داعش نواز گروپوں میں شامل تھا۔ معلومات کی تفصیل اور میٹنگز میں حصہ لے رہا تھا۔ سعودی ریاست کے قائدین کو کافر قرار دینے والا لٹریچر تقسیم کر رہا تھا۔ شام کے شورش زدہ مقامات پر جا کر خانہ جنگی میں حصہ لینے کیلئے کوشاں تھا۔ عدالت نے اسے 12برس قید کی سزا سنائی، اعتبار گرفتاری کے دن سے ہوگا۔ وہ 4 برس سے جیل میں تھا۔ رہائی کے بعد 12 سال تک اسے مملکت سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…داعش کوبیلچےسےاکھیڑدیا جائے گا‘ امریکی کمانڈر

داعش کوبیلچےسےاکھیڑدیا جائے گا‘ امریکی کمانڈر، امریکی کمانڈر جون ٹروکسل نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ہتھیار ڈال دے نہٰن تو ان کوبیلچےسے اکھیڑدیا جائے گا۔ امریکی کمانڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دہشت گرد تنظیم داعش کوتنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سوشل میڈیا پر جاری اپنی سرگرمیاں بند کرے۔ امریکی کمانڈر جون ٹروکسل نے کہا کہ اگر داعش نے اپنی سرگرمیاں بند نہ کیں تو دہشت گرد تنظیم کو اس کے جنگجوؤں سمیت ختم کردیا جائے گا۔ جون ٹروکسل نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے پاس دو راستے ہیں یا تو وہ امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دے یا پھر لڑنے کے لیے تیار ہوجائےامریکہ افغانستان میں داعش کواسلحہ فراہم کررہا ہے‘ حامد کرزئی، خیال رہے کہ گزشتہ سال 8 اکتوبرکو افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28 دسمبرکوترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی افواج شام میں داعش اور دہشتگرد گروپوں کی حمایتی ہیں۔