خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے انکے گرد گھیرا تنگ کر کے شکست دیں گی: صدراوباما

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ داعش کی تباہی انکی پہلی ترجیح ہے ، انکے گرد گھیرا تنگ کر دیں گے اور انہیں شکست دیں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس میں سینئر فوجی افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا داعش کی قیادت ، ان کے مالی نیٹ ورکس اور ان کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھیں گے ۔ ترکی سے بیلجئم تک حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ داعش میں اب بھی تباہ کن دہشتگرد حملے کرنے کی صلاحیت ہے ۔صدر اوباما نے کہا اتحادی افواج کو داعش پر دبا برقرا رکھنے کے لئے ہم آہنگی ، سفارتکاری اور انٹیلی جنس کا تبادلہ اور فوجی آپریشن کا استعمال کرنا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا شام کیشہر الرقہ اور عراقی شہر موصل میں داعش کے ہیڈ کوارٹر برداشت نہیں کر سکتے ۔ فوجی افسروں کے اجلاس میں وزیر دفاع ایش کارٹر اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کے چیئر مین جنرل جو ڈنفورڈ بھی شریک تھے۔