خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کا دور ختم ہونے کو ہے، ایرانی صدر

داعش کا دور ختم ہونے کو ہے،ایرانی صدر
تہران: (ملت آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ داعش کو شام اور عراق میں شکست کا سامنا ہے ۔ صدر روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ داعش کو شام اور عراق میں جس تیزی سے شکست ہو رہی ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔ایرانی افواج کی قوت القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے بھی ایک ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ داعش کا خاتمہ جلد ہو جائے گا۔