خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی زندہ ہے، امریکا

واشنگٹن : (ملت+اے پی پی) مریکی محکمہ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کی سرکوبی کے لیے عالمی اتحادیوں کے شام اور عراق میں بھرپور حملوں کے باوجود داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی تا حال زندہ ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کْک نے ’سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ البغدادی زندہ اور داعش کی قیادت کررہا ہے‘۔پیٹر کْک کاکہنا تھا کہ داعشی خلیفہ کے ٹھکانیکی نشاندہی کے لیے ہم نے بہت تگ ودو کی ہے۔ البغدادی کے لیے ہم نے بہت سا وقت لگایا۔ اگرچہ وہ ابھی تک ہمارے ہاتھ نہیں لگا ہے مگر ہم جلد ہی اسے قرار واقعی سزا دلائیں گے۔