خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کوبیلچےسےاکھیڑدیا جائے گا‘ امریکی کمانڈر

اکھیڑدیا جائے گا‘

داعش کوبیلچےسےاکھیڑدیا جائے گا‘ امریکی کمانڈر

واشنگٹن :(ملت آن لائن)داعش کوبیلچےسےاکھیڑدیا جائے گا‘ امریکی کمانڈر، امریکی کمانڈر جون ٹروکسل نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ہتھیار ڈال دے نہٰن تو ان کوبیلچےسے اکھیڑدیا جائے گا۔ امریکی کمانڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دہشت گرد تنظیم داعش کوتنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سوشل میڈیا پر جاری اپنی سرگرمیاں بند کرے۔ امریکی کمانڈر جون ٹروکسل نے کہا کہ اگر داعش نے اپنی سرگرمیاں بند نہ کیں تو دہشت گرد تنظیم کو اس کے جنگجوؤں سمیت ختم کردیا جائے گا۔ جون ٹروکسل نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے پاس دو راستے ہیں یا تو وہ امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دے یا پھر لڑنے کے لیے تیار ہوجائےامریکہ افغانستان میں داعش کواسلحہ فراہم کررہا ہے‘ حامد کرزئی، خیال رہے کہ گزشتہ سال 8 اکتوبرکو افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28 دسمبرکوترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی افواج شام میں داعش اور دہشتگرد گروپوں کی حمایتی ہیں۔