خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کو دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

داعش کو دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک(ملت آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بین االاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسند کو دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ہونے والے ٹرک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نیویارک میں پاگل شخص نے ایک اور حملہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ایک تقریر کے دوران صدر مون نے جنوبی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خود اپنا ذخیرہ تیار کرنے یا اسے اپنے پاس رکھنے کے خیال کو بھی مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جزیرہ نما کوریا میں جو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ہے امن۔ اس لیے جزیرہ نما کوریا میں کبھی کوئی مسلح تنازع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں ہماری پیشگی منظوری کے بغیر کوئی بھی فوجی اقدامات نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کا مشترکہ اعلامیہ۔ جنوبی اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق جزیرہ نما کوریا کے مشترکہ اعلامیے کے تحت، ہم شمالی کوریا کو ایک جوہری طاقت کے طور پر نہ تو قبول اور نہ ہی تسلیم کر سکتے ہیں۔صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا بھی نہ تو جوہری ہتھیار بنائے گا اور نہ ہی اسے اپنی ملکیت میں رکھے گا۔