خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کو کچلا نہیں جا سکا، سی آئی اے ڈائریکٹر

واشنگٹن : (اے پی پی) امریکی خفیہ تنظیم سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو دنیا بھر میں داعش کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ برینن کے مطابق شام اور عراق میں اس تنظیم کے انتہا پسندوں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے اور اس وجہ سے مغربی دنیا میں مزید دہشت گردانہ حملوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے ایک سماعت کے دوران کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیرس اور برسلز میں کیے گئے حالیہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ داعش اپنے انتہا پسندوں میں اپنے ’غیر ملکی دشمنوں‘ کے خلاف حملوں کی جرات پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔